عمران خان سے ایسی جگہ ملاقات کرائی جائے جہاں ایجنسیوں کی نگرانی نہ ہو، پی ٹی آئی کا مطالبہ

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان سے ایجنسیوں کی نگرانی کے بغیر ملاقات کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گفتگو اور عمران خان کی ٹوئٹ سے لگتا ہے یہ سیدھی بات نہیں کریں گے، رانا ثنااللہ

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کے لیے محفوظ اور نجی ماحول فراہم کیا جائے، ہماری موجودہ ملاقاتیں ایک محدود جگہ میں ہورہی ہیں، جہاں کیمرے اور سننے والے آلات نصب ہیں۔ ایسی ملاقاتیں بات چیت کی رازداری اور سالمیت کو متاثر کرتی ہیں۔

عمر ایوب نے کہاکہ نگرانی میں ملاقاتوں کی صورتحال ناقابل قبول ہے اور آزادانہ اور مؤثر انداز میں بات چیت کو کمزور کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ایسی جگہ پر ملاقاتیں کروائی جائیں جہاں نگرانی کا کوئی خوف نہ ہو اور پرائیویسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کے دو دور ہوچکے ہیں، جس کے بعد تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ اب تیسرے اجلاس سے قبل ہماری عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر حکومت سے کوئی بات نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر

اس سے قبل حکومت نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کرائی ہے، لیکن تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ ملاقات آزادانہ ماحول میں نہیں ہوسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں