اشیائے خورونوش سمیت ضروری سامان پر مشتمل پہلا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن کے بعد اشیائے خورونوش اور ضروری سامان لے کر گاڑیوں کا پہلا قافلہ پارا چنار پہنچ  گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 افراد گرفتار

 ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے مطابق اشیائے خورونوش لے کر گاڑیوں کا پہلا قافلہ پارا چنار پہنچ چکا ہے، قافلے کا پرامن طور پر کرم پہنچنا خوش آئند بات ہے۔

اشفاق خان نے کہا کہ کرم میں پچھلے کئی مہینوں سے صورتحال کشیدہ چل رہی تھی، بدقسمتی سے بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، پچھلے دنوں ڈپٹی کمشنر کرم پر قاتلانہ حملہ ہوا، وہ زخمی ہیں اور سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں، وہ صحتیاب ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرم میں امن یقینی بنایا جائیگا، امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پے حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت اس معاملے کو بڑی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں،عوام سے درخواست ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امن کو قائم رکھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امن قافلہ محفوظ طور پر کرم پہنچ گیا ہے، سڑک کھلنے کے بعد کچھ گاڑیاں پارا چنار پہنچ گئی ہیں، یہ خوش آئند ہے، امید ہے کہ یہ عمل آگے چلتا رہے گا، عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp