کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ہوتے ہی شہری آئسکریم پر ٹوٹ پڑے

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری کے بعد وادی کوئٹہ میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ان دنوں شہر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گر چکا ہے اور ایسے میں کوئٹہ کے باسی شدید سردی میں شیر یخ کے اسٹالز کا رخ کر رہے ہیں۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر یخ بنانے والے جاوید احمد نے بتایا کہ یوں تو شیر یخ گرمیوں کی سوغات ہے لیکن اس بار شدید سردی میں بھی اس کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سردی کے موسم میں شیر یخ شوق سے نہیں کھایا جاتا تھا مگر اس بار یہ روزانہ تقریباً 100 کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘لاندی’ تیار کرنے کے لیے بھیڑ کا گوشت خشک کرنے کی قدیم روایت آج بھی زندہ ہے

دوسری جانب وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے ایک شہری نے بتایا کہ شدید سردی میں شیریخ کا مزا گرمی سے زیادہ آتا ہے تب ہی ہم سب دوست کھانے کے بعد یہاں آکر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل