لاہور کی سیشن کورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی نے اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیے خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس: آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج، تحریری فیصلہ جاری
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اندراج مقدمہ کی درخواست میں کچھ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں، اس لیے اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ جس پر عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی اجازت دیدی۔
عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔