پوپ فرانس غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک بار پھر بول پڑے

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پوپ فرانسس نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس  نے سفارت کاروں سے خصوصی خطاب میں کہا کہ غزہ میں بچے مسلسل مررہے ہیں،اسپتال اور توانائی کے نیٹ ورک تباہ کیے جارہے ہیں، جو قابل قبول نہیں ہے، یہ شرمناک عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کا غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے دنیا سے تحقیقات کا مطالبہ

رپورٹس کے مطابق پوپ کا یہ خطاب 184 ممالک کے سفیروں نے سنا، جن میں اسرائیلی سفیر بھی شامل تھے، پوپ فرانس نے اسرائیلی سفیر کی موجودگی غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس نے ایک معاون کی مدد سے سفارت کاروں سے خطاب کیا، وہ بیماری کے بعد صحتیابی کی جانب گامزن نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کی اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت، دنیا سے قیام امن کی اپیل

 پوپ فرانسس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عمومی طور پر بین الاقوامی تنازعات پر بات نہیں کرتے، تاہم انہوں نے اسرائیلی سفیر کی موجودگی میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا