معروف اداکارہ میرا اپنے دلچسپ بیانات اور انگریزی بولنے کے انداز کے مخصوص انداز سے لوگوں کو محظوظ کرتی رہتی ہیں، وہ ایک بار پھر شادی سے متعلق اپنے بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’باجی‘ کے ڈائریکٹر نے اداکارہ میرا کے بارے کیا کہا؟
نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی نے میرا سے سوال کیا کہ نیلم منیر کی شادی ہوگئی ہے، آپ کا کب تک شادی کا ارادہ ہے؟ جواب میں میرا نے اپنی شادی نہ ہونے کا دُکھڑا سنا دیا اور کافی غمزدہ دکھائی دیں۔
میرا نے کہا ’اس وقت میں بہت اداس ہوں، یہ بہت پریشان کن ہے کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی، مجھے لگتا ہے کہ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا اور مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا۔‘
یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کے شوہر کا تعلق پاکستان کے کس صوبے سے ہے؟
ان سے سوال کیا گیا کہ انہیں شادی کے لیے کس قسم کا لڑکا پسند ہے تو اداکارہ نے غمزدہ دل کے ساتھ کہا کہ ان کے ساتھ کوئی نہیں کرنا چاہیتا، اداکارہ غمزدہ دل کے ساتھ اپنی کرسی سے اٹھ کرچلی گئیں۔