پاکستان کا افغان طلبہ کے لیے 4500 اسکالرشپس کا اعلان

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے پڑوسی ملک افغانستان کے ہونہار طلبہ کے لیے 4500 اسکالر شپس کا اعلان کردیا۔

افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندہ محمد صادق نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان افغان طلبہ کو 4500 اسکالر شپس فراہم کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں جاپان نے پاکستانی اساتذہ کے تربیتی اسکالر شپ 2024 پروگرام کا اعلان کر دیا

پاکستان کی جانب سے افغان طلبہ کو مکمل فنڈڈ اسکالر شپس فراہم کی جائیں گی، جو اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان علاقائی ترقی اور ہم آہنگی کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

پاکستان میڈیکل، انجینیئرنگ، زراعت اور اعلیٰ تعلیم جیسے شعبوں میں افغان نوجوانوں کو آگے دیکھنا چاہتا ہے تاکہ وہ اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔

گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے اسکالر شپس کی فراہمی سے پاکستان کا ویژن ظاہر ہوتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اسکالر شپس کا 33 فیصد حصہ خواتین طلبا کے لیے مخصوص کیا ہے، کیونکہ معاشرتی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستان کی جانب سے اسکالر شپس فراہم کرنے کا یہ اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام آباد ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ کس قدر مخلص ہے۔

یہ بھی پڑھیں گوگل کا بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے 1000 اسکالر شپس کا اعلان

پاکستان نے اس سے قبل بھی افغان طلبا کو تعلیمی میدان میں مدد فراہم کی ہے، جس کی واضح مثال پچھلے سالوں میں 3 ہزار علامہ اقبال اسکالرشپس بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp