وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیک اور ایڈٹ شدہ تصویریں وائرل کرنے والے 3 ملزمان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ان ملزمان میں سے بلال ملک نامی ملزم کو ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور سے حراست میں لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے مصافحے کی فیک اور ایڈٹ شدہ تصویریں وائرل ہونے کے بعد حکومت پنجاب کی درخواست پر ایف آئی اے نے جے آئی ٹی بناکر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ اس جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور شامل ہیں جبکہ اس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفرازکررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:فیک نیوز کا مقابلہ: وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی
اطلاعات کے مطابق یہ تصویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی۔
تصویر وائرل ہونے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 20 اکاونٹس کی نشاندہی کی تھی۔