بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ڈیل کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو ہاں؟
درخواست میں عمران خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے مطابق 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔
واضح رہے کہ لاہور کی اے ٹی سی سے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی کو حملے دیگر ممالک سے تعلقات خراب کرنے کے لیے کیے گئے، وزیراعظم
بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں ،بانی پی ٹی آئی کی چار مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔