عمران خان کی بیک وقت 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

ہفتہ 11 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 13 جنوری کو بانی پی ٹی آئی  کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی 8 درخواستوں پر سماعت سماعت کرے گا۔

2 رکنی بنچ کی جانب سے  بطور اعتراضی درخواستوں پر سماعت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج ہی بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے  8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ڈیل کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو ہاں؟

درخواست میں عمران خان نے مؤقف اپنایا تھا  کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے مطابق 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

عمران خان نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ لاہور کی اے ٹی سی سے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی کو حملے دیگر ممالک سے تعلقات خراب کرنے کے لیے کیے گئے، وزیراعظم

 بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں ،بانی پی ٹی آئی کی چار مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل