پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئزٹرافی 2025 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ کی فہرست کو خفیہ رکھا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ کی فہرست جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری رات 12 بجے تک مقرر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کیلئے بنگلہ دیشی اسکواڈ کا اعلان، کونسا اہم کھلاڑی شامل نہیں؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کے لیے حتمی تاریخ 12 جنوری مقرر کر رکھی ہے جو کہ قوائد کے مطابق آج اتوارکو رات 12 جنوری کو ختم ہو جائے گی۔
آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ٹیموں کو بڑے ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ابتدائی اسکواڈ کی فہرست جمع کرانا ہوتی ہے اس لیے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سپورٹ کی مدت 12 فروری سے شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا دلچسپ انداز میں ٹیم کا اعلان
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان بھی اسی طریقہ کارپرعمل کرنے کا پابند ہے اورابتدائی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کو بھیجنے ضروری ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو بھیجا گیا ابتدائی اسکواڈ منظر عام پر نہیں آ سکا، نہ ہی ان ناموں کی کوئی فہرست میڈیا کے لیے جاری کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ کا انحصار صائم ایوب کی فٹنس پر ہوگا۔ ان کی دستیابی کے بارے میں فیصلے کے بعد ہی ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔ صائم ایوب کی ٹورنامنٹ میں شرکت ان کی فٹنس پر منحصر ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ اسکواڈ حالیہ سہ ملکی سیریز کے لیے منتخب کردہ اسکواڈ سے بہت مماثلت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سہ فریقی سیریز کے میچز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل، فائنل کہاں کھیلا جائے گا؟
حتمی اسکواڈ کے اعلان کے بعد ہی آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کوایک سہ ملکی سیریز بھی کھیلنی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیریز میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرنے والے اسکواڈ میں کم سے کم تبدیلیاں کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ فخر زمان کو سہ ملکی ٹورنامنٹ میں موقع دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ادھر بھارت، افغانستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ ،آسٹریلیا سمیت دیگر ٹیموں نے چیمپیئز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈز کے اعلانات کر دیے ہیں۔