آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی ابتدائی ٹیم کا اعلان، فخر زمان اور صائم ایوب شامل

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ کی فہرست جمع کرا دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے 2 روز قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے جس 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ کی فہرست جمع کرا ئی ہے، اس میں اوپنر کے طور پر صائم ایوب کا نام بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیےآئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا دلچسپ انداز میں ٹیم کا اعلان

ابتدائی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی فہرست میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، کامران غلام، سلمان علی آغا شامل ہیں۔ جبکہ امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ، اور عباس آفریدی بھی فہرست میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیےچیمپیئنز ٹرافی کیلئے بنگلہ دیشی اسکواڈ کا اعلان، کونسا اہم کھلاڑی شامل نہیں؟

چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان 10 فروری کو متوقع ہے جس میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اوپنرز عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت غیر یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp