مولانا طارق جمیل اداکارہ وینا ملک کو کیوں ڈھونڈتے پھر رہے تھے؟

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماڈل، میزبان و اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل بہت اچھے انسان ہیں اور انہوں نے خود اداکارہ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

وینا ملک نے کہا کہ مولانا طارق جمیل سے ان کی ملاقات بہت اچھی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وہ خود مجھے ڈھونڈتے ہوئے میرے پاس آئے اور کہا بیٹا میں کب سےآپ کو ڈھونڈ رہا ہوں، میں آپ سے ملنا چاہتا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

وینا ملک نے حال ہی میں ماڈل اور میزبان متھیرا کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کے علاوہ نجی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی مولانا طارق جمیل سے 5،6 ملاقاتیں ہوئیں، انہوں نے کبھی نہیں پوچھا کہ تم کیا کر رہی ہو اور کیا سوچ رہی ہو۔ انہوں نے مجھ پر کبھی کوئی چیز مسلط کرنے کی کوشش نہیں کی اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار مولانا طارق جمیل خانہ کعبہ گئے اور انہوں نے وہاں سے انہیں فون کیا اور کہا بیٹا ! میں آپ کے لیے بہت دعا مانگ رہا ہوں۔

اپنے حجاب اور مذہبی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ دوپٹہ پہننے سے وہ اللہ کے قریب ہو سکتی ہیں لیکن اصل میں آپ کو قرآن پڑھنا ہے اور اسے سمجھنا ہے۔

متھیرا نے وینا ملک سے ان کے شو ’استغفار‘ کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ انہیں ابھی تک ٹرول کرتے ہیں کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی ہے تو آپ استغفار نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مذہب کے بارے میں مزید سیکھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں، مگر کیسے؟

وینا ملک ایک اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں جو ہمیشہ اپنے کام سے زیادہ اپنے تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کے مختلف پراجیکٹس میں بھی کام کیا ہے۔ وینا ملک سنہ 2010 میں بھارت گئی تھیں جہاں وہ متعدد فلموں میں جلوہ افروز ہوئیں۔ بعد ازاں سنہ 2014 میں وہ بھارت سے دبئی منتقل ہوگئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟