امریکی ریاست مینیسوٹا کا شہر مینیا پولس امریکا کا واحد بڑا شہر ہے جہاں مسلمانوں کو مساجد میں دن میں 5بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی گئی ہے۔
معروف ’الجزیرہ‘ کے مطابق سٹی کونسل نے متفقہ طور پر شہر کے شور سے متعلق آرڈیننس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی جس میں مسلمانوں کو 5وقت کی اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔ اس سے قبل آرڈیننس کے تحت مخصوص اوقات میں فجراور عشا کی اذانوں پر پابندی تھی۔
امریکا کی کونسل آف اسلامک ریلیشن مینیسوٹا کے ڈائریکٹر جیلانی حسین نے کہا کہ ہم مینیا پولیس سٹی کونسل کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مسلمانوں کو پانچوں اوقات میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دیدی، ہماری خواہش ہے کہ باقی شہروں میں بھی اس قسم کی قانون سازی کی جانی چاہیے۔
The Minnesota chapter of the Council on American-Islamic Relations (CAIR-MN) today welcomed passage of a resolution by the Minneapolis City Council allowing the adhan, or Islamic call to prayer, to be publicly broadcast from mosques five times a day. https://t.co/Oxj7uaNGg5 pic.twitter.com/eDlZWZDMMn
— CAIR MN (@CAIRMN) April 13, 2023
دوسری جانب سٹی کونسل مینیا پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں اب بھی بہت کام کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر مذہب کے ماننے والوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں۔
مینیا پولس میں واقع مسجد النور کے امام محمد ڈکولے نے کہا کہ شہر مینیا پولس تمام مذاہب اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے سال بھی اذان سے متعلق بل سٹی کونسل مینیا پولس میں پیش کیا گیا۔ جہاں مینیا پولیس سٹی کونسل کی جانب سے فجر اور عشا کے علاوہ دن میں 3 بار اذان دینے کی اجازت دی گئی تھی۔