پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ تقریب کا آغاز، کس کھلاڑی نے کیا لباس پہنا؟

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں ہورہی ہے۔ ایونٹ کی 6 فرنچائزز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے لیے آج اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دیں گی۔

پی ایس ایل ایڈیشن 10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں کو مختلف لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اس موقع پر قومی لباس یعنی قیمص شلوار اور واسکٹ کا انتخاب کیا۔

شاداب خان نے پی ایس ایل کے دسویں اڈیشن کے ڈرافٹ کی تقریب کے موقع پر سفید شلوار قمیص کے ساتھ سرخ رنگ کی اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیکٹ پہن رکھی تھی جس پر ’چیمپئینز‘ لکھا ہواتھا۔

مصباح الحق نے اس موقع پر پینٹ کوٹ کا انتخاب کیا، مختلف ویڈیوز میں انہیں کراچی کنگز کی مینجمنٹ ٹیم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ تقریب میں کالے رنگ کی ہوڈی اور پینٹ پہن رکھی تھی۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا پلیئر ڈرافٹ گوادر میں 11 جنوری کو کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن لاجسٹک مسائل کی وجہ سے وینیو اور تاریخ کی تبدیلی کی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈارفٹ کے لیے دنیا بھر سے معروف کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ جبکہ انگلینڈ کے جیسن روئے، ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان، شکیب الحسن اور افغانستان کے مجیب الرحمٰان سمیت بڑی تعداد میں غیرملکی کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp