کوئٹہ سے 40 کلو میٹردور سنجدی کے علاقے میں واقع کوئلے کی کان میں پھنسے تمام مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے دب گئے، ریسکیو آپریشن جاری
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق اسپین کاریز کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے کان میں پھنسے تمام مزدوروں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔
’ لاشوں کو نکالنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 9 جنوری کی رات سے شروع کیا گیا تھا، گزشتہ روز تک کان سے 11 لاشوں کو نکالا گیا تھا، کوئلہ کان سے آخری لاش کو بھی نکال لیا گیا ہے۔‘
مزید پڑھیں: کوئلہ کان حادثہ: 11 لاشیں نکالی جا چکیں، ایک کے لیے ریسکیو آپریشن جاری
سنجدی کے علاقے میں 9 جنوری کو حادثے میں گیس بھرجانے سے کوئلے کی کان بیٹھ گئی تھی، جس میں 12 کان کن پھنس گئے تھے، تمام تر کوششوں کے باوجود کسی کان کن کو بھی زندہ نہیں بچایا جاسکا۔