جنوبی افریقہ سیریز کے دوران آرام دیا گیا یا ڈراپ کیا گیا؟ شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو وائرل

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی سے لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو جنوبی افریقہ سیریز کے دوران آرام دیا گیا تو شاہین شاہ آفریدی نے طنزاً مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کا سوال بہت اچھا تھا کہ مجھے آرام دیا گیا تھا۔

شاہین آفریدی کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ہمیشہ کھیلنا چاہتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ آرام کیا ہوتا ہے۔

کشور نامی صارف نے لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی طنزاً کہہ رہے ہیں کہ انہیں آرام نہیں دیا گیا تھا بلکہ ڈراپ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔  شاہین شاہ آفریدی کو 2024 کے آغاز سے لے کر اب تک پاکستان کے آخری 12 ٹیسٹ میں سے تقریباً 8 میں ڈراپ یا آرام دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp