امریکا کی ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر ایش ول کا رہائشی ڈیوڈ اوپن ہائیمر نامی شخص اپنے گھر کے صحن میں کرسی پر لیٹا آرام سے موبائل فون استعمال کر رہا ہوتا ہے تو اچانک وہاں ریچھ آجاتا ہے،ریچھ اور آدمی دونوں جب ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں تو ڈر جاتے ہیں۔
کیا کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ آپ مزے سے اپنے صحن میں کرسی پر لیٹے کتاب پڑھ رہے ہوں یا موبائل استعمال کر رہے ہوں یا دھوپ سینک رہے ہوں تو اچانک وہاں کوئی جانور آجائے۔
نہ اُس جانور کو آپ کی وہاں موجودگی کا علم ہو نہ آپ کو پتہ ہو کہ کوئی جانور آپ کے آس پاس پھر رہا ہے۔ جب جانور پھرتا پھراتا آپ کے پاس آن پہنچے تو اچانک ہی آپ بھی اسے دیکھیں اور وہ بھی آپ کو دیکھے تو یقیناً آپ دونوں ہی ششدر رہ جائیں گے۔
ایسا ہی کچھ ہوا نارتھ کیرولینا کے شہر ایش ول کے رہائشی ڈیوڈ اوپن ہائیمر کے ساتھ جو بہت ہی پرسکون ہو کر اپنے گھر کے صحن میں کرسی پر لیٹا موبائل استعمال کر رہا ہوتا ہے۔
اسی دوران ایک ریچھ مزے سے چلتا پھرتا اس کے قریب آجاتا ہے، دونوں ہی کو یہ اندازہ نہیں ہوتا کے صحن میں کوئی موجود ہے۔
آدمی کی نظر جب ریچھ پر پڑتی ہے تو وہ اسے دیکھ کر ایک دم خوف زدہ ہو جاتا ہے اور اپنے اوپر رکھے ہوئے تکیے کو ہاتھ میں اٹھا لیتا ہے۔
ریچھ جب اُس شخص کے ڈرنے کی آواز سنتا ہے تو وہ بھی ایک دم مڑتا ہے تو کرسی پر پڑے آدمی کو اپنے سامنے پا کر ڈر جاتا ہے۔ اسی ڈر میں ریچھ کے منہ سے بھی آواز نکلتی ہے۔
ریچھ آدمی کو 2سیکنڈ کے لیے دیکھتا ہے، پھر منہ سے آواز نکالتا ہوا بھاگ جاتا ہے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ ویڈیو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید آدمی ریچھ سے ڈر کر بھاگ جائے لیکن یہاں تو ریچھ ہی آدمی کو دیکھ کر ڈر کے بھاگ نکلا۔
Asheville, NC pic.twitter.com/4lRKRnuX54
— Chad (@ChadBlue83) April 14, 2023
یہ ویڈیو ٹوئٹر پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین نے ٹوئٹر پر ویڈیو دیکھنے کے بعد دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے ویڈیو دیکھنے کے بعد لکھا ’تکیے سے لڑنے کا وقت‘۔اسی طرح ایک اور صارف نے آدمی اور ریچھ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد لکھا کہ ’دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بولے‘۔
اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ ’وہ تکیہ پکڑ کر لڑنے ہی کو تیار ہو گیا‘۔
شاید ریچھ کے ڈرنے کی وجہ آدمی کے منہ سے ریچھ کو اچانک اپنے سامنے دیکھ کر خوف سے نکلنے والی آواز ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے وہ 2سیکنڈ وہاں رکتا ہے، آدمی کو غور سے دیکھتا ہے اور پھر وہاں سے بھاگ جاتا ہے۔