عمران خان نے عدالت میں آنے سے انکار کیا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے کا تحریری حکمنامہ جاری

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: علیمہ خان نے ملبہ آصف زرداری اور نواز شریف پر ڈال دیا

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید کی جانب سے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا، تاکہ کیس کیا حتمی فیصلہ سنایا جا سکے، تاہم بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت آنے سے انکار کیا۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ ملزم کی جانب سے کہا گیا جب تک شریک ملزم بشریٰ بی بی، فیملی ممبر اور  وکلا نہیں آتے، وہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں کیا ہوا؟

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے 8:30 بجے سے 10:30 بجے تک دو گھنٹے انتظار کیا، دو گھنٹے انتظار کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے، کیس کے فیصلے کے لیے مختصر تاریخ دی جاتی ہے، فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp