ہنڈائی نشاط کمپنی نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کردی ہے۔
نئے سال کی آمد پر ہنڈائی نشاط کمپنی نے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے، یہ ڈسکاؤنٹ محدود مدت کے لیے دی گئی ہے جو رواں ماہ 31 جنوری تک کارآمد ہے۔
ہنڈائی ٹکسن
ہنڈائی ٹکسن ایلٹیمیٹ بلیک پر 2 لاکھ روپے تک کی رعایت دی گئی ہے، یہ گاڑی اب 87 لاکھ 84 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، اس سے قبل کی قیمت 89 لاکھ 84 ہزار روپے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ ہنڈائی الینٹرا ہائبرڈ 2025 کی ٹیسٹ ڈرائیو کے خواہاں ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے
ہنڈائی ٹکسن جی ایل ایس اسپورٹس کی قیمت میں بھی 2 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، یہ گاڑی 80 لاکھ 80 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، اس سے قبل اس کی قیمت 82 لاکھ 80 ہزار روپے تھی۔
ہنڈائی سوناٹا
ہنڈائی سوناٹا 2.0 کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جو 99 لاکھ 29 ہزار روپے میں دستیاب ہے، اس سے قبل اس کی قیمت ایک کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار روپے تھی۔
دریں اثنا، ہنڈائی سوناٹا 2.5 (اولڈ ورژن) کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے، صارفین یہ گاڑی ایک کروڑ 7 لاکھ 5 ہزار روپے میں خرید سکتے ہیں، جبکہ اس کی پرانی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ 5 ہزار روپے تھی۔
ہنڈائی سوناٹا ایف ای
ہنڈائی سوناٹا ایف ای سگنیچر کی قیمت میں 8 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے، اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، نئی قیمت ایک کروڑ 38 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
ہنڈائی سوناٹا ایف ای اسمارٹ
ہنڈائی سوناٹا ایف ای اسمارٹ کی قیمت میں بھی 5 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے، یہ گاڑی اب ایک کروڑ 24 لاکھ 90 ہزار روپے میں دستیاب ہے، اس کی پرانی قیمت ایک کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار روپے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کا امتراج ہنڈائی سوناٹا این لائن پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
آپ کو ایک بار پھر بتاتے چلیں ہنڈائی نشاط کمپنی کی جانب سے یہ ڈسکاؤنٹ محدود مدت کے لیے دی گئی ہے جو رواں مہینے 31 جنوری تک دستیات ہے۔