بیرون ملک جانے والے سینکڑوں مسافروں کو روکنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ ایک ہفتے سے ملک بھر سے سینکڑوں تعداد میں مسافروں کو بیرون ملک جانے سے روکا جا چکا ہے جس سے نہ صرف مسافروں بلکہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ مختلف پروموٹرز کے ملک بھر سے سینکڑوں تعداد میں مسافروں کو روکا جا چکا ہے جبکہ ان کے پاس پروٹیکٹر کی اسٹیمپ، بائیو میٹرک، ای ویزا، ایگریمنٹ اور انشورنس کے ساتھ تمام مطلوبہ دستاویزات ہوتی ہیں اس کے باوجود دیگر دستاویزات مانگی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:55 آف لوڈ مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کیوں نہیں ملی؟

ان کا کہنا تھا کہ جب پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ہے تو آپ خود آپ ویری فائی کریں، ان کا کہنا ہے کہ اگر سختی کرنی بھی ہے تو وزٹ ویزہ پر جانے والوں پر کریں، جو نوکری پر جا رہا ہے اس پر سختی کرنے کی وجہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ ہماری ڈی جی ایف آئی اے، وزرا  سمیت تمام متعلقہ حکام سے میٹنگز بھی جاری ہیں اور اس معاملے پر خطوط بھی لکھے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رویہ 2025 میں روزگار کی غرض سے ملک سے جانے والوں کے لیے نہ صرف مشکلات کا باعث بنے گا بلکہ بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں کمی بھی آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس معاملے کا حل نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کے غیر قانونی عمل کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں لیکن ایسا بھی نہیں کہ قانون کے مطابق جانے والے لوگوں کو بھی تنگ کرنا شروع کیا جائے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یونان کشتی حادثے کے واقعے کے بعد ایف آئی اے کی طرف سے بیرون ملک جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، ایف آئی اے کے 30 کے قریب اہلکاروں کو بھی معطل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد ملک سے باہر جانے والے افراد کے تمام ڈاکومنٹس کی سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو روکا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟