بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت، نواز شریف کا تبصرے سے گریز

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ذاتی حیثیت میں دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نومنتخب امریکی صدر ڈونڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کی خاطر پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کریں گے، خواجہ آصف

واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی، جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp