بلوچستان کا روایتی پکوان لاندی گھروں سے نکل کر ہوٹلوں تک جا پہنچا

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلو چستان پاکستان کا ایک ایسا منفرد صوبہ ہے، جہاں مختلف اقوام رہائش پذیر ہیں ۔یہاں بسنے والی ہر قوم اپنی ثقافت، روایات، تہذیب و تمدن اور کھانوں کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ صوبے میں پشتون بڑی تعداد میں آباد ہیں، جن کی ثقافت سب سے نمایاں ہے، تب ہی پشتونوں کے کھانے صوبے بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ۔ سرد موسم ہو اور ایسے میں روایتی پشتون پکوان لاندی کا ذکر نہ ہو، ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔

یوں تو لاندی کو پہلے گھروں میں تیار کیا جا تا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پکوان ہوٹلوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔ کوئٹہ شہر کے وسط میں مقامی تاجر نے ایک ایسا ہوٹل کھولا ہے جس میں لاندی سے مختلف اقسام کے پکوان تیار کیے جا تے ہیں۔ ان میں لاندی کا شوربا، چینکی لاندی کڑائی اور لاندی کابلی پلاؤ ان دنوں شہریوں کی پسند بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے روایتی کھانے

وی نیوز سے بات کر تے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ لاندی سردیوں کا توڑ ہے اور ایسے کھانا صحت کے لیے بھی مفید ہے، لیکن ان سب چیزوں سے ہٹ کر لاندی کا ذائقہ اپنی مثال آپ ہے۔

ہوٹل کے مالک نے وی نیوز سے بات کر تے ہوئے بتایا کہ لاندی کو ہوٹل میں شروع کر نے کا آئیڈیا مجھے تب آیا جب میں خود لاندھی کے لیے اپنے رشتہ داروں کو فون کرتا تھا، کیونکہ لاندی اکثر اوقات سرد علاقوں میں  20سے 30 دن لگا کر خشک کی جاتی تھی اور بعد ازاں اسے پکا کر کھایا جاتا تھا۔ ایسے میں لاندی کے چاہنے والے بہت تھے لیکن اسے تیار کرنے والے کم تھے، بس اسی وجہ سے میں نے اسے ہوٹل میں شروع کیا اور اب اسے لوگ بے پناہ پسند کررہے ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟