پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400  روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے کے بعد 282200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1200  روپے اضافے کے بعد 241941  روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 221787  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 2703 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp