اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، ایس ایچ او کی تنزلی

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او کی تنزلی کرکے انہیں اے ایس آئی بنادیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام زونز میں کرائم میٹنگز کی ہیں، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او سہالہ کی تنزلی کرکے اے ایس آئی بنا دیا، انچارج انوسٹی گیشن کورال کی کمزور کارکردگی پر پولیس لائن بلا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے لیے بڑا ریلیف، اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال

کمزور کارکردگی پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سواں زون سے وضاحت طلب، ایس ڈی پی او کورال سے کمزور کارکردگی پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او ہمک اور انچارج انوسٹی گیشن ہمک کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور ایک ایک لاکھ روپے انعام بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ ضلع بھر کے افسران خدمت خلق کے جذبے سے کرائم کنٹرول کریں، جو افسران اچھی کارکردگی دکھائیں گے انہیں انعامات سے نوازا جائے گا، جن کی کارکردگی اچھی نہیں ہوگی ان کو سزائیں دی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp