اپر کوہستان: توہین رسالت کے الزام میں گرفتار چینی باشندہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پیر 17 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپر کوہستان میں توہین رسالت کے الزام میں گرفتار چینی شہری کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

چینی شہری داسو ڈیم منصوبے میں ہیوی ٹرانسپورٹ کا انچارج ہے جس کو عوامی سطح پر احتجاج کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ کمیلہ پولیس نے چینی شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث گرفتار چینی باشندے کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جس کی کمیلہ پولیس نے تصدیق کی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور شاہراہ قراقرم کو بند کر دیا جس سے سیکیورٹی خدشات پیدا ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق سخت سیکیورٹی میں چینی شہری کو ہیلی پیڈ اور پھر ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جہاں اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالتی حکم نامے کی کاپی وی نیوز نے حاصل کر لی ہے جس کے مطابق عدالت نے ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر ہری پور جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے جسے 2 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واقعہ کب ہوا؟

اپر کوہستان پولیس کے مطابق داسو کیمپ میں ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹ انچارچ کے درمیان بحث ہوئی تھی جو اس وقت ہی ختم ہو گئی تھی لیکن بعد میں چینی سمجھنے والے پاکستانی نے الزام لگایا ہے کہ چینی باشندے نے توہین آمیز باتیں کی ہیں جس کے بعد گزشتہ روز اچانک پورے کوہستان میں مظاہرے شروع ہوگئے۔

کمیلہ پولیس اسٹیشن کے محرر محمد سلیم نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ واقعہ 15 اپریل کو پیش آیا تھا تاہم اس کا انکشاف گزشتہ شب ہوا جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ داسو پراجیکٹ کے سامنے جمع ہوئے اور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار چینی باشندہ منصوبے میں بھاری مشینری کا انچارچ ہے۔

محمد سلیم کے مطابق اب تک جو معلومات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق 15 اپریل کو تروایح کے لیے جانے والے نمازیوں کے ساتھ چینی باشندے کی کچھ بحث ہوئی تھی اور اس نے چینی زبان میں کچھ باتیں کہی تھیں جس کے بعد معاملہ ختم ہو گیا تاہم حالات اس وقت خراب ہوئے جب چینی زبان سمجھنے والے بعض پاکستانی ورکرز نے چینی افسر کی باتوں کا ترجمہ کیا جس پر لوگ مشتعل ہو گئے۔

بعدازاں اس واقعے کے خلاف پورے کوہستان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے اور مظاہرین چینی باشندے کی گرفتاری اور اس کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین داسو پراجیکٹ کے گیٹ کے باہر نعرہ بازی کر رہے ہیں جبکہ مظاہرین نے کیمپ میں داخلے کی کوشش بھی کی اور تھانے کے سامنے مظاہرہ اور پتھراؤ بھی کیا۔

محمد سلیم نے بتایا کہ پولیس نے داسو کیمپ سے چینی باشندے کو گرفتار کیا اور پی پی سی 295 سی اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے