قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی تکمیل 30 جنوری تک متوقع

جمعہ 17 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش 30 جنوری 2025 تک مکمل کرلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میچز کی شاندار میزبانی کے لیے تقریباً تیار

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر قاضی جواد احمد نے پیش رفت کے بارے میں بتایا ہے وسیع پیمانے پر جاری تزئین و آرائش کا کام جلد ہی عالمی معیار کے کرکٹ مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہو جائے گا۔

پویلین مکمل

قاضی جواد احمد نے بتایا کہ جدید سہولیات سے آراستہ پویلین کی تزئین و آرائش 100 فیصد مکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے اسٹیڈیم میں سیٹوں کی تنصیب کا کام جاری ہے جو شائقین کے لیے زیادہ آرام دہ اور متحرک ماحول کو یقینی بناتا ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کا کوئی اسٹیڈیم عالمی معیار کا نہیں، مگر اب کام ہوگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

اسکرینوں پر کام جمعے سے شروع ہوا ہے جو گراؤںڈ پر اور نشریاتی سامعین دونوں کے لیے بہترین ثابت ہوں گی۔

احمد نے مزید کہا کہ آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جس سے پاکستان کی بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ ہوتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی افتتاحی تاریخ کا اعلان کریں گے

قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی متوقع افتتاحی تاریخ کا اعلان پی سی بی کے چیئرمین کریں گے۔ توقع ہے کہ تزئین و آرائش وقت پر مکمل ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی نے لاہور، راولپنڈی اور کراچی اسٹیڈیمز کے نئے ڈیزائن کی منظوری دے دی

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم سنہ 1959 میں تعمیر کیا گیا تھا تب سے یہاں لاتعداد مشہور میچ منعقد ہوئے جس کے دوران دنیائے کرکٹ کے متعدد ناقابل فراموش لمحات میں دیکھنے کو ملے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ