خواجہ آصف کا کورونا کے دوران ملنے والے قرض کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ

پیر 17 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں کورونا وبا کے دوران ملنے والے قرضے کی تفصیلات پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا قرض ملا تھا اور اس سےمتعلق میڈیا میں بار بار یہ بات آرہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بتایا جائےکن چہیتوں کو یہ پیسہ دیا گیا تھا اس قرضے پر کوئی سود نہیں تھا، وزارت خزانہ سے تفصیلات مانگی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو بندربانٹ کی ہے اس کو سامنے لایا جائے جس پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نےمعاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر کے رپورٹ طلب کر لی۔

وزارت خزانہ نے قرضوں کی تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی

دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے قرضوں کی تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2023 تک سرکاری قرضوں کی کُل رقم 56 ٹریلین روپے تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 34 ہزار 72 ارب روپے کی بانڈز میں سرمایہ کاری کی گئی، 21 ہزار 152 ارب روپے کے ٹی بلز جاری کیے گئے جبکہ 2 ہزار 684 ارب روپے کے سکوک بانڈز جاری کیے گئے۔

قرضوں کی تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 ہزار297 ارب روپے کے سی ڈی این ایس جاری کیے گئے اور 22 ہزار 271ارب روپےکےبیرونی قرضےلیےگئے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2ہزار41ارب روپےکاقرضہ عالمی بانڈزکی مدمیں لیاگیا، ایک ہزار 166ارب روپےکےکمرشل قرضےلیےگئے۔

رپورٹ کے مطابق 6 ہزار911ارب روپے کے دوطرفہ قرضے لیے گئے جبکہ 11ہزار653 ارب روپے کے کثیرالجہتی قرضے لیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ