تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی

پیر 17 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں گرین سرٹس کو 4 رنز سے شکست، ہدف کے تعاقب میں پاکستان مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز بنا سکا جبکہ اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد افتخار نے 24 گیندوں پر 60 جبکہ فہیم اشرف نے 14 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم 1، محمد رضوان 6، صائم ایوب 10 جبکہ فخر زمان 22 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3 جبکہ ایڈم ملنے اور راچین رویندر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 163 رنز بنائیں ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 49 گیندوں پر 64 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

کیویز کی جانب سے چیڈ بوویس 7 جبکہ ویل ینگ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 26 گیندوں پر 33 رنز بنا کر پولین لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چاپمین 9  گیندوں پر 16 جبکہ راچین رویندرا نے 6 گیندوں پر 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب  سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث راؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں جبکہ پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چاپمین، جیمز نیشم، راچین رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودی اور بین لسٹر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp