علی امین گنڈا پور اور علی زیدی پر دوران حراست تشدد کا خدشہ ہے: عمران خان

پیر 17 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور علی زیدی کو جس طرح جعلی مقدمات میں حراست میں رکھا جا رہا ہے یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اعظم سواتی اور شہباز گل کی طرح ان دونوں کو بھی حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ بدمعاشوں اور ان کے کارندوں نے لندن پلان کی تکمیل کے لیے آئین، قانون کی حکمرانی، عدالتی احکامات اور جمہوریت کا مکمل مذاق اڑایا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا کے نوجوان وقاص امجد کو اغواء کر لیا گیا اور رہائی سے قبل ان پر شدید تشدد کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ادارے تباہ ہو چکے ہیں، معیشت دم توڑ چکی ہے اور بنیادی انسانی حقوق کو استثنیٰ کے ساتھ پامال کیا جا رہا ہے۔

انسان کو اللہ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے: عمران خان

قبل ازیں زمان پارک میں افطاری کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور ہم میں اکثر لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کا معلوم ہی نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ انسان وہ مخلوق ہے جس کو اللہ کے حکم پر فرشتوں نے بھی سجدہ کیا اور انکار کرنے پر ابلیس کو جنت سے نکال دیاگیا۔ میرا آپ کی تربیت کرنے کا مقصد آپ کو لیڈر شپ کے حوالے سے بتانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp