محمد رضوان اور سعود شکیل کی پارٹنرشپ اہم تھی، میچ جیتنےپر شان مسعود کی گفتگو

اتوار 19 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ اینڈیز کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے بعد کپتان شان مسعود نے اسپنرز کی تعریف کی ہے۔

شان مسعود نے کہا ہے کہ خامیاں ہر شعبے میں ہوتی ہیں تاہم ہمیں ’بیسٹ‘ بننے کے لیے خود کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔

انہوں نے ملتان ٹسٹ میچ کے پچ کو بیٹنگ کے لیے مشکل قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اور سعود شکیل کی پارٹنرشپ اہم تھی۔

یہ بھی پڑھیے:ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں

شان مسعود کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں پچ پر وقت گزارنا اہم کام ہے اور ایسے موقع پر اپنی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ انہوں نے ٹیم کے اسپنرز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ سپنرز نے ایک بار پھر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، ساجدخان،نعمان علی اور ابراراحمد نے اچھی باؤلنگ کی۔

یاد رہے کہ ملتان میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی ہے۔ قبل ازیں، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی پوری ٹیم 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5، ابرار احمد نے 4 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹریک کم، ٹرینیں آدھی، زمینوں پر قبضے، آئینی عدالت میں ریلوے کارکردگی پر کڑی تنقید

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟