چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ میں شنوائی نہ ہونے پر شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

شہری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کے خلاف درخواست دائر کردی۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کیخلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے ایک اور درخواست دائر

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے متعدد احکامات کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جارہا۔

درخواست کے مطابق شہری اور اس کے اہل خانہ گزشتہ 28 سال سے قبضہ مافیا کے ہاتھوں پریشان ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حکام کی جانب سے بھی درخواست گزار سے رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ کو درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا حکومت سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟