مراکش کشتی حادثہ: ایک اور پاکستانی کے بچنے کی تصدیق

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مراکش میں ہونے والے کشتی حادثے میں بچنے والے پاکستانیوں کی تصدیق شدہ تعداد 22 ہو گئی۔

وزارت خارجہ اور مراکش میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک اور پاکستانی کے بچنے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ جانے کا جنون، بحیرہ روم میں ایک اور کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر ایک اور پاکستانی شہری ڈخلا، مراکش کے قریب کشتی کے سانحے میں زندہ بچ جانے والوں میں شامل ہے۔ زندہ بچنے والے مذکورہ پاکستانی کا نام محمد عدیل ولد محمد رشید ہے۔

یاد رہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp