آئی فون یوزرز کیلیے 10 زبردست ٹپس جو زندگی کو آسان بنا دیں گی

بدھ 22 جنوری 2025
author image

خوشبخت صدیقی

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ آئی فون یوزر ہیں یا آئی فون خریدنے والے ہیں تو آپ کو دنیا کے مشہور ترین اسمارٹ فونز کی ایسی 10 ٹپس اور ٹرکس کے بارے میں لازمی پتا ہونا چاہیے جو اس کی خصوصیات کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔

 اشتہار ہٹائیں

اگر آپ کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو غیر ضروری اشتہارات سے تنگ رہتے ہیں تو اب فکر کی کوئی بات نہیں، آئی فون کے سفاری براؤزر میں جا کر الٹے ہاتھ کی جانب نیچے کے آپشنز پر کلک کرنا ہے، اس میں    “hide and distracting items”  پر کلک کریں، اس کے بعد پیج پر ہر اشتہار کے آگے “hide” لکھا نظر آنے لگے گا، جس پر کلک کر کے آپ ان چاہے اشتہار سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
Formula: Safari Browser > Options > “Hide and distracting items” > Tap “Hide” for ads.

ہیپٹک ٹچ

ہیپٹک ٹچ کے ذریعے آپ کسی بھی ایپلیکیشن کو کھولے بغیر ہی تھوڑی دیر آئکن دبا کر رکھیں تو بنیادی سیٹنگز سامنے آجاتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو وائی فائی کا پیج کھولنا ہے تو یہ کام کسی بھی ایپلیکیشن آئکن کو تھوڑی دیر پریس کرکے کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہیپٹک ٹچ سے ٹارچ کی روشنی کو بڑھایا یا کم کیا جاسکتا ہے۔

اس کے لیے آپ کو آئی فون کا کنٹرول سیل سوائپ کرکے ٹارچ پر تھوڑی دیر ٹیپ کو ہولڈ کرکے رکھنا ہے، جس کے بعد انٹینسٹی کے مختلف لیول سامنے آجائیں گے، آپ اپنی مرضی کا انٹینسٹی لیول آن کرسکتے ہیں۔ اسی طرح اسکرین ریکارڈنگ کرتے ہوئے اگر مخصوص آئکن پر ٹیپ کرکے ہولڈ کیا جائے تو مائیکروفون آن کرنے کا آپشن بھی سامنے آجائے گا، یعنی آپ آواز کے ساتھ بھی اسکرین ریکارڈنگ کرسکتے ہیں۔ ہیپٹک ٹچ کی مدد سے آپ صرف کلاک پر ٹیپ اور ہولڈ کرکے ٹائمر یا اسٹاپ واچ کا ایکسس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
Formula: Press app icon > Open quick settings > Adjust torch intensity or access features.

تصویر ڈاؤن لوڈ کے بجائے کاپی پیسٹ کریں

اگر آپ کو گیلری میں موجود تصویر کسی کو واٹس ایپ کرنی ہے یا پھر کسی اور ایپلیکیشن پر بھیجنی ہے تو اس کے لیے ایپ میں جاکر گیلری کھولنے کی کوئی ضرورت نہیں، بلکہ گیلری میں جاکر فوٹو کو تھوڑی دیر پریس کریں، جس کے بعد کاپی کا آپشن آجائے گا، اس پر کلک کرکے آپ کسی بھی چیٹ میں وہ تصویر پیسٹ کرکے سینڈ کرسکتے ہیں۔
Formula: Open gallery > Long press photo > Tap copy > Paste in chat.

میوزک پہچانیں

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسٹاگرام پر ریل دیکھتے ہوئے ہم میوزک پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں یا پھر کہیں بھی کوئی دھن پسند آجائے تو دوبارہ سننے کے لیے اس کا نام جاننا چاہتے ہیں، تو اس کا حل بھی آئی فون میں موجود ہے۔

اس کے لیے آپ کو آئی فون کے کنٹرول پینل پر Shazam Music Recognition کو آن کرنا ہوگا۔ جس کے بعد فون کچھ سیکنڈ میوزک سن کر اس کی تفصیلات آپ کی اسکرین پر شئیر کر دے گا۔
Formula: Control Panel > Enable Shazam > Let it listen to music.

بیک ٹیپ

اس فیچر کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ بیک ٹیپ فیچر آن کرنے کے لیے سب سے پہلے سیٹنگز میں جائیں اور اس کے بعد accessibility پھر touch پر کلک کریں اور پھر سب سے نیچے آ کر back tap کے آپشن پر کلک کرنا ہے۔

ڈبل ٹیپ پر کلک کرنے سے وہ تمام فیچرز سامنے آجائیں گے جن کو آپ سیلیکٹ کرسکتے ہیں۔ اس میں اسکرین روٹیشن، ٹارچ، لاک اسکرین اور اسکرین شاٹ وغیرہ شامل ہیں۔

آپ اپنی مرضی کے مطابق کوئی بھی فیچر سیلیکٹ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ٹرپل ٹیپ کا آپشن بھی موجود ہے۔ ان دونوں فیچرز کے ساتھ آپ موبائل کھولے بغیر ہی مطلوبہ کام کر سکتے ہیں۔
Formula: Settings > Accessibility > Touch > Back Tap > Assign actions to double or triple tap.

لاک اسکرین کو مزید محفوظ بنائیں

آپ کے آئی فون کی اسکرین لاک ہونے کے بعد اگر کوئی آپ کا کنٹرول سینٹر ایکسس کرسکتا ہے، تو وہ بہت آسانی سے آپ کے فون کو ایئر پلین موڈ پر ڈالنے کے علاوہ اور بھی کئی تبدیلیاں کرسکتا ہے۔

اس ایکسس کو ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے سیٹنگز میں جائیں اس کے بعد face id and passcode یا touch id and passcode par اپنا پاس کوڈ ڈالیں، جس کے بعد آپ کے سامنے کئی آپشنز آجائیں گے، پھر allow acces when locked کے نیچے notification center اور control center کا آپشن آف کردیں۔ ایسا کرنے سے کوئی بھی آپ کی لاک اسکرین پر ایکسس حاصل نہیں کرسکے گا۔
Formula: Settings > Face/Touch ID & Passcode > Enter passcode > Disable “Allow access when locked” options.

ایپلیکیشن کے لیے محدود رسائی کا استعمال

کچھ لوگ کسی ضروری اور ارجنٹ کام کے لیے آپ کا فون مانگتے تو ہیں، لیکن شرافت سے واپس کرنے کے بجائے فوٹو گیلری یا کوئی دوسری ایپ کھنگالنے بیٹھ جاتے ہیں۔

لیکن اب فکر کی کوئی بات نہیں، کیوں کہ آئی فون اس مسئلے کا بھی حل دیتا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے اپنے فون کی سیٹنگز میں جائیں اور پھر accessibility  میں جا کر سب سے نیچے guided access پر کلک کرکے اسے آن کر لیں۔

اس کے بعد پاس سیٹ گائڈڈ پاس کوڈ سیٹنگ کا آپشن آجائے گا، کوئی بھی پاس کوڈ ٹائپ کریں اور ری ٹائپ کرکے کنفرم کریں۔ اب سیٹنگز سے باہر آجائیں۔

جس ایپ تک ایکسس دینا چاہتے ہیں اسے کھولیں، 3 بار پاور کا بٹن دبائیں، اوپر اسٹارٹ کا بٹن نمودار ہوجائے گا، اس پر کلک کردیں، اب آپ کا گائڈڈ ایکسس اسٹارٹ ہوچکا ہے۔
Formula: Settings > Accessibility > Guided Access > Enable and set a passcode.

ایپل آئی ڈی پر رسائی محدود کریں

فون کی سیٹنگز میں جاتے ہی سب سے پہلے ایپل آئی ڈی نظر آتی ہے۔ اس کی وجہ سے کوئی بھی فون کھولنے والا آپ کی ایپل آئی ڈی میں جا سکتا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے اس کو ہٹانا ممکن ہے۔

سب سے پہلے اسکرین ٹائم میں جائیں پھر content and privacy restrictions میں جا کر allow changes میں جا کر account changes پر کلک کریں، اور don’t allow پر کلک کر دیں۔ اس سے ایپل آئی ڈی پر کوئی ایکسس حاصل نہیں کرسکے گا۔
Formula: Settings > Screen Time > Content & Privacy Restrictions > Account Changes > Set to “Don’t Allow”.

بول کر تصویر کھینچنا

جی ہاں، آئی فون کے پاور بٹن کو دبا کر “سیکرٹ” بولنے سے آپ کا آئی فون، کیمرہ کو اندرونی طور پر کھول کر تصویر کھینچ سکتا ہے۔ اس ٹپ سے خاص طور پر اس وقت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے جب آپ جلدی میں ہوں اور کیمرہ کھولنے کا وقت نہ ہو۔ بس اس کے لیے آپ کو سیٹنگ میں جا کر اس کا شارٹ کٹ ایڈ کرنا ہوگا۔
Formula: Settings > Shortcuts > Assign “Secret” to take a photo.

سری سے ہدایات لیں

آئی فون کا سری فیچر آپ کے روزمرہ کے کئی کاموں کو آسان بنا سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس وقت کم ہو یا آپ ہاتھوں سے کام نہ کرسکیں، تو صرف “Hey Siri” کہیں اور اپنی ہدایت دیں۔

مثال کے طور پر آپ سری سے کال کرنے، میسج بھیجنے، یاد دہانی سیٹ کرنے، الارم لگانے، موسم کی معلومات لینے یا کسی ایپلیکیشن کو کھولنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ سری آپ کے کمانڈز کو فوراً سمجھ کر عمل کرے گی، اور یہ فیچر خاص طور پر ڈرائیونگ یا مصروف وقت میں بہت کارآمد ہوتا ہے۔
Formula: Say “Hey Siri” > Give command (e.g., set alarm, call, or send message).

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp