ہونڈا کمپنی نے اپنے مقبول موٹر سائیکلز کی فروخت کے لیے نئے پلان کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سٹی کا نیا ماڈل اب قسطوں پر بھی دستیاب
ہونڈا نے میزان بینک کے اشتراک سے ایسا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت صارفین کے لیے ہنڈا 70 اور ہنڈا سی جی 125 آسان اقساط پر دستیاب ہوں گی۔
ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت اور اقساط کا پلان
ہونڈا سی ڈی 70 اس وقت کمپنی کی جانب سے ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ، صارفین اب میزان بینک سے یہ موٹرسائیکل ماہانہ اقساط پر خرید سکتے ہیں، صارفین کو 41 ہزار 275 روپے ایڈوانس ادا کرنے ہوں گے جبکہ 36 اقساط کے پلان میں ماہانہ قسط 5 ہزار 357 روپے ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈا پاکستان نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
ہونڈا سی جی 125 کی قیمت اور اقساط کا پلان
ہونڈا سی جی 125کی موجودہ قیمت 2 لاکھ 34 ہزار روپے ہے صارفین 72 ہزار 270 روپے ایڈوانس ادا کرکے 36 ماہ کی آسان اقساط پر یہ موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں، ماہانہ قسط 7 ہزار 438 روپے ہو گی ۔