بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو حال ہی میں ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
کپل شرما سے قبل اداکار راجپال یادو، سگندھا مشرا اور کریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو بھی اسی طرح کی ای میلز موصول ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کپل شرما نے اپنا طیارہ خریدلیا، کروڑوں کمانے والے کامیڈین کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟
بھارتی نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما کی شکایت پر امبولی پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کپل شرما کو ملنے والی ای میل کے آئی پی ایڈریس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ دھمکی آمیز ای میلز پاکستان سے بھیجی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سب فن کاروں کو ای میل میں کہا گیا ہے کہ ان کی تمام تر سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے اور وہ اس ای میل کو سنجیدہ لیں۔
مزید پڑھیے: دھمکانے والے سلمان خان کے پھر پیچھے پڑگئے، اس مرتبہ انوکھی دھمکی
ای میل بھیجنے والے نے اپنا نام ’بشنو‘ تحریر کیا ہے کہ جب کہ ای میل کی آئی ڈی ’ڈان‘ کے نام سے بنائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ای میل میں شوبز شخصیات سے 8 گھنٹے کے اندر اندر جواب بھی مانگا گیا تھا اور کہا گیا ہے کہ جواب نہ دینے کی صورت میں نتائج بھگتنے ہوں گے۔