خیبرپختونخوا حکومت کا ہوم اسٹے ٹورازم پروگرام ’میزبان‘ کیا ہے اور اس کے لیے اہلیت کیا ہے؟

جمعرات 23 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحتی علاقوں کے مکینوں کے لیے آمدن کے ذرائع پیدا کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لیے ’میزبان‘ کے نام سے ’ہوم اسٹے ٹورازم پروگرام‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سیاحتی علاقوں کے مکینوں کو 30 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے دے جائیں گے۔

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور بینک آف خیبر کے درمیان اس مقصد کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، جس کے لیے ابتدائی طور پر 39.5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں اور بینک آف خیبر کے ذریعے یہ قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

میزبان کے لیے اہلیت کیا ہے؟

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ پروگرام صوبے کے سات اضلاع جن اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، لوئر دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات شامل ہیں، میں شروع کیا جارہا ہے۔ اور اس میں فائدہ اٹھانے کے لیے ان اضلاع کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔

پروگرام سے استفادہ کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ اور 20 سے 55 سال کے درمیان عمر ہونی ضروری ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق خواہشمند افراد پروگرام باقاعدہ شروع ہونے کے بعد آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ جس کے لیے 16 اسکیل کے سرکاری آفیسر کی جانب سے تصدیق ضروری ہے جبکہ جائیداد یا دیگر دستاویزات بھی جمع کرانی ہوں گی۔

حکومت قرضہ کس مقصد کے لیے دے رہی ہے؟

محکمہ سیاحت کے مطابق اس پروگرام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سیاحتی علاقوں کے رہائشیوں کو معاشی مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔ ’میزبان پروگرام‘ کے تحت مقامی لوگوں کے گھروں میں سیاحوں کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کےلیے 30 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

محکمہ سیاحت نے بتایا کہ سیاحوں کو اپنے گھروں کے احاطے میں رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے خواہشمند افراد پہلے سے دستیاب کمروں کی تزئین و آرائش یا دو نئے کمرے تعمیر کر سکیں گے۔ سیاحوں کو ان کمروں میں واش رومز اور کچن سمیت دیگر تمام ضروری سہولیات میسر ہوں گی۔

حکومتی اعلامیہ کے مطابق قرضوں کی واپسی کی مدت پانچ سال ہوگی اور واپسی کا عمل قرضہ وصولی کے دوسرے سال سے شروع ہوگا۔ مزید تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل