پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال، ملاقات طے پاگئی

جمعرات 23 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علما اسلام کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی نے رابطہ کیا ہے اور ملاقات طے پاگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان سے میری ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں مخالفت موجود ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات آئندہ ہفتے پیر یا منگل کو ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیں، ان کی اسلام آباد واپسی پر یہ ملاقات ہوگی۔

ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا جائےگا۔ اور اپوزیشن الائنس تشکیل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ختم کردیے ہیں اور اپوزیشن کو متحد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’پی ٹی آئی اور جے یو آئی آئین کو بچانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں‘

آج اڈیالہ جیل میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہم اس جعلی حکومت کے خلاف گرینڈ قومی ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp