خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری افسران کی ترقی کے لیے سلیکشن بورڈ میں شامل

جمعرات 23 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے سول سروس کے سینیئر افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے تعمیری تقریر کی، کوئی بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھال لے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی تشکیل نو کی ہے، سلیکشن بورڈ میں میں 2 سیاستدانوں کو  شامل کیا گیا ہے جو سول سروس کے گریڈ 21 کے افسران کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ چاہتی ہے اسے کوئی کچھ نہ پوچھے، مگر یکطرفہ فیصلے قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری

ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں  بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف کو شامل کیا گیا ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp