صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں حکومت زیرالتوا بل منظوری کے لیے پیش کرےگی۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مشترکہ اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اور مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پریس گیلری کی کوریج کرنے والے صحافیوں کا داخلہ قومی اسمبلی کے 12 ویں اجلاس کے لیے پہلے سے جاری کردہ کارڈ پر ہوگا۔