ڈالر 81 پیسے سستا، 283 روپے 90 پیسے کا ہو گیا، انٹر بینک

منگل 18 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قدر میں 81 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 90 پیسے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دیگر کرنسی کا احوال

انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قیمت 191 روپے 51 پیسے، کنیڈین ڈالر 211 روپے 79 پیسے، سعودی ریال 75 روپے 54 پیسے جبکہ یو کے پاؤنڈ 351 روپے 84 پیسے  ریکارڈ کی گئی۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہونے کے بعد 288 روپے میں دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp