خیبرپختونخوا میں زیادہ تر پاپس، نمکو اور مصالحے غیر معیاری قرار

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں زیادہ تر پاپس، نمکو اور مصالحے غیر معیاری پائے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے لیبارٹری ٹیسٹ کے حالیہ نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا  میں  46.2 فیصد پاپس اور 33.3 فیصد نمکو معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں، ٹیسٹنگ کے لیے صوبے بھر کے مینوفیکچرنگ یونٹس سے 462 نمونے جمع کیے گئے تھے تاکہ معیار کی تفصیلی جانچ کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: دودھ میں 8 فیصد پانی ملانے کی اجازت، خیبرپختونخوا میں ایسا کیوں ہوا؟

ترجمان فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا کے مطابق نمونوں میں 175 پاپس ، 24 نمکو آئٹمز ، 160 سیزننگ پاؤڈر  اور 103 کری پاؤڈر شامل تھے، پوپس کے نمونوں میں سے  93 معیاری قرار پائے  جبکہ 82 غیر معیاری پائے گئے۔ نمکو کے زمرے میں 24 میں سے 16 نمونے معیاری 8 غیر معیاری قرار دے گئے ہیں۔

اسی طرح 131 سیزننگ پاؤڈر کے نمونے معیار پر پورا اترے جبکہ  29 نمونے غیر معیاری قرار پائے، کری پاؤڈر کے لیے 74 نمونے تسلی بخش تھے اور 29 مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: کہیں آپ بھی مرغی کی ہڈیوں سے بنے چپلی اور سیخ کباب تو نہیں کھا رہے؟

نتائج سے معلوم ہوا کہ 46.2 فیصد پاپس، 33.3 فیصد نمکو، 18.1 فیصد سیزننگ پاؤڈر، اور 28.1 فیصد کری پاؤڈر غیر معیاری قرار پائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp