پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام واپس، جنید خان نامزد
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، طارق فضل چوہدری اور شبلی فراز نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے جنید اکبر کا نام تجویز کیا تھا جس کی دیگر ممبران نے تائید کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا تھا، تاہم گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو نامزد کیا تھا۔
عام انتخابات کے بعد حکومت کے قیام کو قریباً ایک سال ہونے والا ہے، حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان اختلافات کے باعث اہم عہدے پر تعیناتی میں اتنا وقت لگا۔
یہ بھی پڑھیں کیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی پیپلز پارٹی کو ملنے والی ہے؟
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جس ممبر اسمبلی کا نام تجویز کیا جاتا حکومت اس پر اعتراض عائد کردیتی تھی۔