پولیس نے یوٹیوبر ذوالقرنین چوہدری اور 2 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج

ہفتہ 25 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی ٹک ٹاکرز ذوالقرنین چوہدری، ریحان ملک اور طیب بٹ کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے ذوالقرنین چوہدری اور دیگر 2 ٹک ٹک ٹاکرز کو الگ الگ مقدمات میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ذوالقرنین کو اسلحے کی نمائش کرنے پر 3 افراد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں افراد کے خلاف ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو جی ٹی روڈ کنگنی والا کے قریب ایک مارکی میں کچھ افراد کی جانب سے اسلحے کی نمائش کرنے کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنا لائسنس کلاشنکوف، شیر کا بچہ رکھنے پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری و ضمانت پر رہائی

ایف آئی آر کے مطابق، پولیس مذکورہ مارکی پر پہنچی تو ملزمان اسلحے کی نمائش کررہے تھے۔ پولیس نے امجد خان اور وقاص رحمان سے اسلحہ معہ گولیاں و میگزین برآمد کرکے انہیں موقع پر گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان کے پاس برآمد کیے گئے اسلحے سے متعلق کوئی اجازت نامہ اور لائسنس نہیں تھا، جبکہ ملزم امجد خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ ٹک ٹاکر ذوالقرنین کا باڈی گارڈ ہے۔ پولیس نے دیگر 2 ملزمان کے ہمراہ ٹک ٹاکر ذوالقرنین کو بھی بھی ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ویڈیو نے بھارتیوں کو ہلکان کردیا

دوسری جانب، ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس نے ٹک ٹاکرز ریحام ملک اور طیب بٹ کو بھی ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان لدھیوالہ وڑائچ میں نجی ریسٹورنٹ پر منعقدہ ایک تقریب میں شریک تھے، اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا اور ملزمان کو ناجائز اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

پولیس نے ریحان ملک اور طیب بٹ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دیگر 2 ملزمان میں محمد خبیب اور علی حیدر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

پالتو کتوں کے مالکان کے لیے اہم وارننگ لیتھیم: بیٹری ان سے دور رکھیں

ویڈیو

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

لائیواسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین