روس سے سستا تیل اور گیس کی خریداری پر مذاکرات شروع

بدھ 18 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس سے سستے تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر تین روزہ مذاکرات شروع ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آج پہلے روز ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہو رہے ہیں جو بین الحکومتی کمیشن کی سطح پر ہو رہے ہیں جب کہ کل ہونے والے اجلاس میں دونوں ملکوں کے وزرا بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارتی سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ایاز صادق کریں گے اور وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق روس کے وزیر توانائی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، مذاکرات میں روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی سستے داموں خریداری پربات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ روس سے ایل این جی کا حصو ل اورپاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp