پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں پر غور کررہے ہیں، بنگلہ دیش

اتوار 26 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتے کو پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان سفر اور رابطے کی آسانی کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق ممکنہ منصوبے کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تجارتی وفد کی چٹاکانگ میں بنگلہ دیشی تاجروں سے ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفارتی تعلقات بہتر اور مزید مضبوط ہورہے ہیں، براہ راست فضائی روابط سے سیاحت، تعلیم، تجارت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے چٹگرام اور کراچی کو ملانے والے جہاز رانی کے راستوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارت کو سراہا اور خیبرپختونخوا میں صحت اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کی فسطائیت کا شکار بنگلہ دیش میں قید 178 نیم فوجی اہلکاررہا

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش آزادی اظہار کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے بااختیار بنانے میں سوشل میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی۔

ہائی کمشنر نے بنگلہ دیش میں آئندہ انتخابات سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی پر توجہ دینا بنگلہ دیش حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp