نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

اتوار 26 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دوران عدت نکاح کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خاور مانیکا نے عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اعظم خان نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی اپیل پر کل (بروز پیر) سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

13 جولائی 2024 کو اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سزاؤں کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:خاور مانیکا کی پریس کانفرنس میں وکیل کا لڈو کھیلنا موضوع بحث بن گیا

جج نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp