اسلام آباد پولیس کی پتنگ بازوں اور فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 6 ملزمان گرفتار

پیر 27 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران 06 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بہارہ کہو، تھانہ شہزاد ٹاون، تھانہ نون اور تھانہ کھنہ پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے، اس عمل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لیے معذور یا مو ت کا شکار ہوسکتا ہے۔ پتنگ فروشی کے نقصانات اس کے سدباب کے حوالے سے ضلع بھر کے تھانہ تھانہ جات کے ایریا کی مساجد میں اعلانات کیے گیے ہیں، پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp