’ہمیں اب آپ پر اعتماد نہیں‘، ایئر انڈیا کی فلائٹ 5 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر مشتعل

پیر 27 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی ممبئی سے دبئی جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے مسافر تقریباً 5 گھنٹے تک طیارے کے اندر قید رہے۔ ایسے میں مسافروں کا غصہ بڑھتا رہا اور مشتعل افراد طیارے کے عملے سے دروازہ کھولنے کی درخواست کرتے رہے۔

مشتعل افراد طیارے کو گھونسے مارتے رہے اور کہتے رہے کہ انہیں فلائٹ سے اتار دیا جائے۔ مسافروں نے شکایت کی کہ وہ طیارے میں بغیر ائیر کنڈیشنگ کے بیٹھے رہے اور انہیں کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کپتان نے ایک بار بھی کاک پٹ سے باہر آ کر مسافروں سے بات نہیں کی تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے جس سے مسافر مزید برہم ہوئے۔ ایک مسافر نے کہا کہ ’ہم آپ پر اعتماد نہیں کرتے‘ جبکہ کئی مسافروں کا کہنا تھا کہ ’براہ کرم طیارے کا دروازہ کھول دیں‘۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ بھارتی ایئرلائنز اس طرح کی مشکلات کا شکار کیوں ہیں؟ اور فضائی امور کے وزیر کون ہیں؟

ایک ایکس صارف نے کہا کہ بیرون ملک سفر کرتے وقت ہندوستانی ائیر لائنز کے ساتھ پرواز کرنے سے گریز کریں کیونکہ وہ آپ کے بین الاقوامی سفر کے تجربے کو برباد کر سکتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اب عوام اچھے نقل و حمل کے لیے نہیں بلکہ اس بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں کہ کون سی پارٹی مذہبی ہے۔ سول ایوی ایشن کے وزیر کو تو شاید کمل میلہ ہی چلے گئے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp