9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست خارج

پیر 27 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں جی ایچ کیو حملہ کیس میں ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے آرٹیکل 265 کے تحت درخواست دائر کی گئی تھی۔

پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے رو برو مؤقف اختیار کیاکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں ٹرائل جاری ہے، اور استغاثہ کے پاس ملزم کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں۔

پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ کیس میں اب تک 12 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ ٹرائل کے دوران بریت کی درخواست نہیں بنائی جاسکتی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی بریت کی درخوات خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد سابق رکن قومی اسمبلی بلال احمد پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت دو پی ٹی آئی رہنماؤں اجمل صابر اور سہیل عباسی کی بریت کی درخواست خارج کرچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طویل فنی سفر کا اختتام، جنوبی کوریا کے اداکار 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد پہلا پیر، تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی یا اضافہ؟

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر دعاؤں کے اہتمام کا اعلان

سعودی قیادت کی ہدایت: غزہ کے عوام کے لیے ہوائی، بحری اور زمینی امدادی کارروائیاں تیز

قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں گھسنے والا نوجوان پکڑا گیا، طالبات کا تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

ونٹر اکانومی، بلوچستان کی خوبصورت وادیاں ملکی معیشت کے لیے کتنی اہم؟

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن